مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ :بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ :بھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
کیپشن: Mixed Martial Arts Asian Championship: Indian team reached Pakistan

ایک نیوز: پاکستان میں ہونے والی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئےبھارتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔
بھارتی فائٹرز و آفیشلز واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے ،بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کا استقبال پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے نمائندوں نے کیا ،بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم کو واہگہ بارڈر سے لاہور نجی ہوٹل سخت سکیورٹی حصار میں منتقل کردیا گیا ۔
بھارتی فائٹرز میں دو خواتین فائٹرز بھی شریک ہیں، ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے13 رکنی بھارتی ٹیم پاکستان پہنچی ، مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز 18 اگست سے ہوگا، بڑا مقابلہ بھارتی فائٹرز سریکانت شیکھر اور رضوان علی کے درمیان ہوگا ۔
صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کا کہنا ہے کہ آج بھارتی ٹیم کے کپتان اور پاکستان ٹیم کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے، بھارتی ٹیم کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اچھے مقابلوں کی امید ہے۔