ایک نیوز: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش آمد ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات ہوئی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے گورنر پنجاب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، گورنر پنجاب نے چوہدری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی ،اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے دونوں صاحبزادے چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز مذہبی امور، بین المذاہب ہم أہنگی، چوہدری شافع حسین صوبائی وزیر برائے انڈسٹری و ٹریڈ ، جوہدری وجاہت حسین اور دیگر موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اپ ہمارے بزرگ ساستدان اور ملک کا سرمایہ ہیں، گورنر پنجاب نے صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کو گورنر ہاؤس أنے کی دعوت بھی دی۔
گورنر پنجاب کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،خیریت ریافت کی
Aug 17, 2024 | 16:11 PM