بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز:کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا 

 بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز:کمنٹری پینل کا اعلان ہو گیا 
کیپشن: Bangladesh Test Series: Commentary Panel Announced

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز کیلئےکمنٹری پینل کا اعلان کردیا،پی سی بی نے 2 میچز کی سیریز کے کیلئے5کمنٹیٹرز کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، عروج ممتاز اور نک کومپٹون شامل ہیں جبکہ سکندر بخت سیریز کے دوران پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب ابرار احمد اور کامران غلام کو پہلے ٹیسٹ میچ کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔ 
دونوں کھلاڑی پاکستان شاہینز کی طرف سے دوسرا چار روزہ میچ کھیلیں گے، کامران غلام دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہونگے۔ 
سلیکٹر چاہتے ہیں کہ ابرار احمد بنچ پر بیٹھنے کے بجائے میچ پریکٹس حاصل کریں، سلیکٹرز کا مکمل فاسٹ بولرز کے ساتھ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ 21اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔