بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے:شیر افضل مروت

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے:شیر افضل مروت
کیپشن: End all differences on the instructions of founder PTI: Sher Afzal Marwat

ایک نیوز: شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ آج بھی اور دو دن قبل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا تھا آنے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو اپنا موقف پیش کرنا تھا تاکہ یہ مسئلہ سلجھے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 مہینے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے سے لگالیا کچھ بانی پی ٹی آئی نے گلے کیے کچھ میں نے گلے کیے ، بانی پی ٹی آئی نے تمام قیادت کو مجھے 22 اگست کے جلسے کی ذمہ داری سونپی ہے میں نے کہا مجھے ذمہ داری دے دیں جو نتائج ہوں گے وہ آپ نکالیں گے۔
  بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تمام اختلافات ختم کردئیے ہیں، میری طرف سے معافی ہے بانی پی ٹی آئی کی یقین دہانی پر سب معاملہ ختم ہوگیا، شیر افضل کو صرف بانی پی ٹی آئی نکال سکتا ہے میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کوئی گلہ آئے تو بیرسٹر گوہر اور علی امین سے پوچھیں آج سرخرو ہوا ہوں، بیرسٹر گوہر نے واضح پیغام دیا ہے کہ پارٹی اختلافات نہیں ہوں گے ہم پہلے لاہور کے لیے نکلیں گے۔
لوگوں کو میرے لندن جانے پر بھی اعتراض ہے ،شبلی فراز، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف کوئی بات نہیں سنیں گے اب اگر کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا اب میں تمام پلاننگ بانی پی ٹی آئی سے پوچھے بغیر کروں گا پھر بعد میں کوئی یہ نہ کہہ کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کراتے ہیں وہ میری ملاقات نہیں ہونے دے رہے، ملا قا ت نہ کرانے میں ان لوگوں کا بھی ہاتھ ہے جو گزشتہ تین ماہ سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا جن کے اختیار میں ہے وہ نہیں چاہتے کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملوں، بانی پی ٹی آئی سے مل کر اپنا موقف پیش کروں گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
شیر افضل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت سارے معاملات سے لاعلم ہیں میرے معاملات سلجھ گئے تو بانی پی ٹی آئی مجھے احتجاج کرنے کا کہیں گے سب جانتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ موثر احتجاج کوئی نہیں کرا سکتا، میرا کام ہی احتجاج کرانا ہے آج ہم مورچوں میں بیٹھ کر ہوائی فائر کر رہے ہیں ،موثر احتجاج نہیں ہو رہا، اسٹیبلشمنٹ جانتی ہے کہ میرے معاملات سیٹ ہو گئے تو بھرپور احتجاج ہوگا۔
22اگست کو اسلام آباد جلسہ کامیاب نہ ہوا تو پھر میں اسلام آباد میں جلسے کی کال دوں گا ، بانی پی ٹی آئی سے کنٹرولڈ ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں ، بانی پی ٹی آئی سے وہی چہرے ملتے ہیں جو ذاتی مفادات اور اقرباپروری کرتے ہیں ،اس حوالے سے حماد اظہر کے موقف کی تائید کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو میسج دیتا ہوں کہ آپ کا نام لے کر میرے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں پارٹی میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو میری خدمات کی ضرورت نہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ میرے متعلق بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے گئے، بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات نہ ہونا مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔