ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں:ذبیح اللّٰہ مجاہد

ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں:ذبیح اللّٰہ مجاہد
کیپشن: We can mediate between Pakistan and TTP: Zabihullah Mujahid

ایک نیوز: ترجمان افغان حکومت ذبیح اللّٰہ مجاہدکا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویومیں کہنا تھا کہ پاکستان چاہے تو ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ذبیح اللّٰہ مجاہدنے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات رکھیں، دونوں مما لک کے درمیان بہتر تعلقات ہماری اور پاکستان کی ضرورت ہے، کسی کو بھی افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے،اگر پاکستان کے پاس کوئی معلومات ہے تو شیئر کرے۔
 حکومت پاکستان چاہے تو پھر ہم بھائی چارے کے اصولوں پر اپنی کوششیں کریں گے،اگر پاکستان نہیں چاہتا تو مداخلت نہیں کر سکتے، پھر یہ ان کا کام ہے کیونکہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔