معاشی ترقی پلان کیلئے کمیٹی کی تشکیل ، سربراہ اسحاق ڈارہونگے

Aug 17, 2024 | 14:27 PM

ایک نیوز:وزیر اعظم نے معاشی ترقی کے پلان کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی کی سربراہی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے۔
کمیٹی ممبران میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شامل ہیں،وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز اور ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر بھی کمیٹی میں شامل ہیں،برطانوی ماہر معیشت سٹیفن ڈیرکون کمیٹی کی معا و نت کیلئے دستیاب ہونگے۔
  کمیٹی ڈرافٹ اور سیکٹورل پلان کا جائزہ لے گی، کمیٹی سٹیک ہولڈرز اور میٹنگ کے شرکاء کے تاثرات کو یکجا کرے گی، کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ڈرافٹ پلان مضبوط، مربوط اور تضادات سے پاک ہوگا،سیکٹورل پلان معاشی ترقی منصوبے کے اصولوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے، وزارت خزانہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ سطح پر تعاون فراہم کرے گی۔    

مزیدخبریں