چار جی او آر کی موجودگی کے باوجودڈی ایچ اے میں نئے گھروں کی تعمیر شروع

چار جی او آر کی موجودگی کے باوجودڈی ایچ اے میں نئے گھروں کی تعمیر شروع
کیپشن: Construction of new houses started in DHA despite the presence of four GORs

ایک نیوز:حکومت کی افسرشاہی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ،ایک طرف عوام بجلی کے بلوں سے پریشان ہے تو دوسری طرف مہنگائی عروج پر ہے جبکہ حکومت افسروں کیلئے جی او آر بنانے میں مصروف ہے۔
لاہور میں سرکاری افسران کے لئے چار جی او آر کی موجودگی میں ڈی ایچ اے میں نئے جی او آر کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے،اعلیٰ سرکاری افسران کے لئے زیر تعمیر پر آسائش جی او آر کے تخمینہ بڑھا دیا گیا ہے۔
 نئے جی او آر کی لاگت میں ایک ہزار 46ملین روپے اضافہ ہو گیا، نئے جی او آر کی تعمیر کے لئے 1644  ملین تخمینہ لگا یا گیا تھا ،یہ تخمینہ اب بڑھ کر 2690 ملین روپے ہو گیا، جی او آر میں بنگلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔
جی او آر میں بنگلوں کی تعداد27سے بڑھا کر29کردی گئی ہے،سیکیورٹی وال،ڈرینج سسٹم سٹریٹ لائٹس کے تخمینہ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، افسران کو سرکاری خرچ پر اب انٹرنیٹ بھی دستیاب ہو گا۔