موبائل فونز کے سب سے بڑے ذخیرے کا عالمی ریکارڈقائم

موبائل فونز کے سب سے بڑے ذخیرے کا عالمی ریکارڈقائم
کیپشن: World record holder for the largest collection of mobile phones

ویب ڈیسک:سپین کے شہر بارسلونا میں نوکیا فونز کےشوقین شہری نے 3,615 منفرد موبائل فونز اکٹھا کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
بارسلونا کے رہائشی وینس پالاؤ فرنینڈزکا کہنا ہے کہ فونز سے انکی محبت اس وقت شروع ہوئی جب اسے 1999 میں کرسمس کے موقع پر گرے رنگ کا نوکیا 3210 ملا اور 2008 میں اس نے نوکیا فونز کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا تھا۔
ہسپانیوی شہری فرنینڈز نے دوسرے برانڈز کے فون اکٹھے کرنے کی کوشش کی جس سے موبائل فونز کی دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کیا،شہری نے مزید کہا کہ اس کےکلیکشن کا ارتقاء مستقل تھا مگر اس نے تقریباً ایک سال کے لیے فونز کو اکھٹا کرنا ترک کر دیا تھا، پھر دوبارہ فونز جمع کرنے کے ارادے سے میدان میں واپس آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان تمام فونز کے علاوہ جو نوکیا نے مارکیٹ میں لانچ کیے انہوں نے وہ فونز بھی جمع کیے جوکمپنی کے پروٹوٹائپس تھے اور مارکیٹ میں لانچ نہیں کیے گئے تھے۔