ایک نیوز: حکومت کیجانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں معمولی کمی کی درخواست کردی، فی یونٹ31پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے ،درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کیجانب سے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر کی گئی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا اتھارٹی کو دی گئی ہے جس پر نیپرا28اگست کو سماعت کرے گا۔