ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کا حکم جاری کردیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف آئندہ سماعت پر تمام فریقین جواب جمع کروائے ،آئندہ سماعت پر ہر فریق کا نمائندہ کمرہ عدالت میں حاضری کو یقینی بنائے عدالت عدالت نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی ۔
جسٹس شکیل احمد نے ندیم احمد کی درخواست پر کل کی سماعت کا حکم جاری کردیا ، انٹرنیٹ کی بندش سے وکلاء سمیت عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
انٹرنیٹ بندش کیس: عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم
Aug 17, 2024 | 11:58 AM