گورنر پنجاب کا ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ

گورنر ہا ؤس لاہور میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،انعامات سے نوازا گیا
کیپشن: A ceremony was organized in the honor of Arshad Nadeem at the Governor House Lahore, prizes were awarded

ایک نیوز:لاہورکےگورنر ہا ؤس میں ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، ارشد ندیم کے گولڈ میڈل لینے پر پوری قوم خوش ہے،قومی ہیرو ارشد ندیم کا پورے پاکستان میں ویلکم ہورہا ہے، ارشد ندیم کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک کے ہر حصے میں ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہا جارہا ہے۔
اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، گورنر ہا ؤس میں میرے استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں،پوری قوم نے مجھے بہت عزت دی ہے،مستقبل میں بھی پاکستان کا نام اسی طرح روشن کرتا رہوں گا،اللہ تعالیٰ نے مجھے نہیں،پاکستان کو عزت دی۔
ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں،گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ارشد ندیم کو انعامی رقم سے نوازا ،گورنر پنجاب نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے اور گاڑی کا تحفہ دیا ۔