ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کےمعاملےمیں ملوث سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر اقبال گھر پہنچ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو 13اگست کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لیا گیا تھا، ظفر اقبال گزشتہ رات اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے۔
ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پرلاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی کی بھی ملاقات ہوئی ، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہارکیا۔