مون سون بارشیں،دریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات 

Aug 17, 2024 | 10:37 AM

ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں ، ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں۔
دریائے سندھ میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے،دریائے چناب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل ہیں، دریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے ،شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ 

مزیدخبریں