ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار، میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نےساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی اپنے نا م کر لیا۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزسال2022میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں کے لیے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا اعلان ہوا،70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا نام بھی شامل تھا، انہیں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین میوزک ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اے آر رحمان کو منی رتنم کی تامل پونیئن سیلوان پارٹ 1کے لیے موسیقی کی ہدایتکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا، یہ فلم سال 2022 میں سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی،ایک رپورٹ کے مطابق ساتواں نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے کے بعد اے آر رحمان بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے میوزک ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں جنہوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے۔
اے آر رحمان نےساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈبرائے میوزک جیت لیا
Aug 17, 2024 | 10:22 AM