ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیرقانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا ہے۔
گزشتہ روزپی ٹی اے نےپہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری ہونے والی سمز کو بند کرنا شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کو بلاک کیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں پی ٹی اے فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کرئے گا۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے گئے ہیں اور ان پیغامات میں سمز سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا گیا ہے ۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں۔