رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں استحکام ،ڈالر سستا ہوا

Aug 17, 2024 | 09:45 AM

 ایک نیوز : رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا ، انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ۔
 انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہاجبکہ سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ دیکھا گیا۔
 مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 524 پوائنٹس کی کمی ہوئی ، مارکیٹ 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوئی  ۔

گزشتہ روز   پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں کاروبار  کے اختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی  کے بعد 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ 

دن بھر مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،170 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 218 کے شیئرز میں کمی ہوئی  تھی۔ 

بازار میں 59 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 80 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78،619 جبکہ کم ترین سطح 78،041 پوائنٹس رہی ۔

دوسری جانب  انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا ،جس کے بعد ڈالر 278روپے 70پیسے  سے کم ہوکر 278روپے 54پیسے پر بند ہوا تھا۔  

مزیدخبریں