اے این ایف کی کارروائیاں جاری،لاکھوں کی منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں جاری،لاکھوں کی منشیات برآمد،9ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations continue, drugs worth lakhs recovered, 9 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اے این ایف نے 8 کاروائیوں میں 7,504,000 روپے مالیت کی 78 کلو سے زائد منشیات برآمدکی جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
 اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ اور بحرین جانے والے 2 مسافروں سے 2.8 کلو آئس برآمدہوئی، ایم ون اسلام آباد کے قریب دو مختلف کاروائیوں میں 40.8 کلو گرام چرس اور 2.4 کلوگرام افیون برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
 شاہراہ شاہ والی کراچی کے قریب دو ملزمان سے 14.4 کلو گرام چرس برآمدہوئی، لاہور میں ساتو کاٹلہ گاؤں میں موٹر سائیکل سوار سے 8.4 کلو گرام چرس برآمدہوئی، اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں ملزم سے 6 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمدکی گئی۔
 سیالکوٹ میں ملزم سے 2.2 کلو گرام چرس برآمدہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔