لاہور میں گزشتہ رات بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا 

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا 
کیپشن: The weather in Lahore became pleasant after last night's rain

ایک نیوز: لاہور میں گزشتہ رات بارش سے موسم انتہائی خواشگوار ہو گیا ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
  لاہور میں آج صبح بھی رم جھم کا سلسلہ جاری رہے گا، لاہور میں آج دن بھر وقفہ وقفہ سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےجبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سپل آئندہ دو روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔
دیگر علاقوں میں حافظ آباد اور گرد و نواح میں تیز ھوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی،کل سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
  ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا فیلڈ میں متحرک ہیں، بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے رات گئے اور علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔
 قرطبہ چوک، لکشمی چوک، بھاٹی ڈسپوزل، گلشن راوی ڈسپوزل، نیو سرکلر روڈ ڈسپوزل اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا گیا،واسا اور متعلقہ ادارے بارش کے بعد کی صورتحال کے لئے متحرک رہیں،شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف اور شکایت نہیں ہونی چاہیے،تمام افسران نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں۔
واسا بارش اور موسم کے پیش نظر تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل فعال رکھے،دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بارش کے دوران چھت گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا  اظہارِ کیا ہے۔