خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
کیپشن: خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

ایک نیوز :ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے  کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے متاثرہ کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاونٹس بنائےملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ کی کردار کشی کی۔ملزم نے خود کو متاثرہ ظاہر کرتے ہوئے بیشتر لوگوں کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بھیجا۔ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔