سانپ کی ایک نئی نسل کا نام ہالی ووڈ اداکار کے نام پر

سانپ کی ایک نئی نسل کا نام ہالی ووڈ اداکار کے نام پر
کیپشن: سانپ کی ایک نئی نسل کا نام ہالی ووڈ اداکار کے نام پر

ایک نیوز :سانپ کی ایک نئی نسل کا نام ہالی وڈ کے اداکار کے نام پررکھ دیا گیا ۔
 پیرو میں دریافت ہونے والے سانپ کی ایک نئی نسل کا نام انڈیانا جونز کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہیریسن فورڈ کےنام  پر رکھا گیا ہے۔جرمنی، امریکہ اور پیرو کے محققین نے حال ہی میں دریافت ہونے والی سانپ کی ایک نئی نسل کا نام ہالی وڈ کے معروف اداکار ہیریسن فورڈ کے نام پر رکھا ہے۔فورڈ کے نام پر جس سانپ کا نام رکھا گیا ہے اس کی لمبائی 16 انچ ہے اور اس کی پشت پر زرد بھورے رنگ کے نشانات ہیں، اس کا پیٹ سیاہ رنگ کا ہے جس پر ایک عمودی لکیر پڑی ہوئی ہے اور اس کی آنکھوں کا رنگ تانبے کی رنگ سے مشابہ ہے۔

جرمن سوسائٹی فار ہرپیٹولوجی اینڈ ہرپیٹو کلچر(ڈی جی ایچ ٹی) نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہالی وڈ کے اس اداکار کی خدمات کے اعتراف میں سانپوں کی ایک نئی نسل  Tachymenoides harrisonfordi  کا نام ہیریسن فورڈ کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔اکیاسی سالہ اداکار نے اس اعزاز کے لیے محققین کا شکریہ ادا کیا اور اس نئی دریافت کی تعریف کی۔انہوں نے کہا، "بہر حال تمام تر سنجیدگی سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ دریافت قابل قدر ہے۔ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمیں اپنے جنگلاتی دنیا کے بارے میں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے اور یہ کہ انسان لامحدود کرہ ارض کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔"

فورڈ نے مزید کہا، "اس سیارے پر تمام جانداروں کی قسمتیں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔ اس وقت دس لاکھ جاندار ختم ہونے کی دہلیز پر ہیں۔ ہمیں فطرت کے ساتھ اپنے ٹوٹے ہوئے رشتے کو درست کرنے اور زندگی کو برقرار رکھنے والی جگہوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔