نگران کابینہ کا پہلا اجلاس طلب

نگران کابینہ کا پہلا اجلاس طلب
کیپشن: نگران کابینہ کا پہلا اجلاس طلب

ایک نیوز :نگران وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔

تفصیلات کےمطابق کابینہ اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ہو گا اجلاس میں ملکی مجموعی معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 رکنی نگران  وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔ایوان صدر میں نگران وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی ،صدر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے گئے ہیں وفاقی وزراء میں سرفراز بگٹی،گوہر اعجاز، عمر سیف ، شاہد اشرف تارڑ، شمشاد اختر اور ڈاکٹر ندیم جان شامل ہیں ۔

لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر، اور احمد عرفان اداکار جمال شاہ، مرتضیٰ سولنگی، انیق احمد  نے بھی حلف اٹھا لیا، عرفان احمد اسلم اور جلیل عباس جیلانی کو بھی وفاقی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے ، مشعال ملک  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی ۔