ایک نیوز :جڑانوالہ واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔سی ٹی ڈی نے دونوں مرکزی ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ جڑانوالہ حادثے کے دونوں مرکزی ملزم سی ٹی ڈی کی کسٹڈی میں ہیں ۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوا ۔
Major breakthrough in the Jaranwala Incident – both main accused now in CTD Custody.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 17, 2023
Appreciation for Chief Secretary Punjab and IG Punjab for their relentless efforts. Prime Minister's unwavering concern guided us, driving the swift arrest process. Grateful for the trust he…
نگران وزیراعظم نے گرفتاری میں ہماری رہنمائی کی ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے ہماری ٹیم پر جو بھروسہ کیا اس کے لیے شکرگزار ہیں ۔وزیراعظم نے گزشتہ روز واقعہ پرایکشن لیاتھا اور ملزموں کی گرفتاری کا فوری حکم دیا تھا ۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ بہت افسوسناک ہے، واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، تین سے چار روز میں ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا، سب کو مل کر ایسی پالیسی بنانی پڑے گی کہ یہ واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
بین المذاہب ہم آہنگی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں بشپ ندیم کامران نے کہا کہ جڑانوالہ مہیں دلخراش واقعے، چرچ اور دیگر املاک کونقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے۔