ایک نیوز : اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
سٹیٹ بنک کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، 11 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں : زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔