جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اورناقابل برداشت ہے ، آرمی چیف

Aug 17, 2023 | 18:49 PM

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ جڑانوالہ کا واقعہ انتہائی  افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے ۔اقلیتوں کیخلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر  انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کیاجس میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے 370 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےکہا کہ جڑانوالہ جیسا واقعہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے  کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائیگا۔ معاشرے کے کسی بھی طبقے کی طرف سے کسی کیخلاف عدم برداشت کی گنجائش نہیں ۔ پاکستان کے تمام شہری بلاتفریق مذہب،جنس ذات یا عقیدہ ایک دوسرے کیلئے برابرہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے  ہیں نوجوان سچ، آدھا سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کا فرق سمجھیں۔

مزیدخبریں