پی ابن این :صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوگیا،سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپےتک پہنچ گئی۔دس گرام سونا 1029 روپے اضافے سے 1 لاکھ 92 ہزار 9 سو 1 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا پانچ ڈالر سستا ہوکر فی اونس 1900 ڈالر کا ہوگیا۔

کیپشن: فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا