ملائیشیامیں طیارہ موٹر وے پر آ گرا، 10 افراد ہلاک

ملائیشیامیں طیارہ موٹر وے پر آ گرا، 10 افراد ہلاک
کیپشن: ملائیشیامیں طیارہ موٹر وے پر آ گرا، 10 افراد ہلاک

ایک نیوز :ملائیشیامیں  طیارہ موٹر وے پر آ گراجس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق 6 مسافروں اور2  عملے کے افراد پر مشتمل طیارہ شاہ عالم شہر کی موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا،اطلاع کے مطابق نجی جیٹ طیارے نے ملائیشیا کے صوبے سیلانگور کے ایک تعطیلی جزیرے سے  پرواز لی اور لینڈنگ سے 2 منٹ پہلے طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔

6 مسافروں اور2  عملے کے افراد پر مشتمل طیارہ شاہ عالم شہر کی موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔حادثے میں موٹر وے پر اپنی  گاڑیوں میں سفر کرتے 2  افراد سمیت کُل 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔