افریقہ میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 60 ہلاک

Aug 17, 2023 | 16:27 PM

ایک نیوز : مغربی افریقہ کے شہر کیپ وردی کے قریب کشتی کے حادثے میں کم از کم 60 تارکین وطن  ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ 38 افراد کو امدادی ٹیم نے بچا لیا ۔

 رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کی  اس وقت کشتی پر کل 101 افراد سوار تھے، چار بچوں سمیت 38 افراد کو بچا لیا گیا۔

سات افراد کی  لاشیں نکال لی گئیں، اور 56 افراد لاپتہ ہیں۔  

یادرہےخ سمندر میں لاپتہ ہونے والوں کو مردہ سمجھا جاتا ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد 63 بتائی جاتی ہے۔

یہ کشتی 10 جولائی کو سینیگال کے فاس بوئے کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی اور اسے 15 اگست کو بچا لیا گیا تھا۔

کیپ وردی جزائر 10 جزائر پر مشتمل ہے اور شمالی بحر اوقیانوس میں افریقہ کے انتہائی مغربی سرے سے تقریباً 570 کلومیٹر (تقریباً 350 میل) دور واقع ہے۔

مزیدخبریں