ایک نیوز: صفر المظفر 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس آج شام بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں منعقع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ دیگر زونل اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہوں گے۔
یاد رہے کہ اسلامی ماہ کا آغاز چاند کی رویت دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ ہر اسلامی ماہ 29 یا 39 قمری ایام پر مبنی ہوتا ہے۔ صفرالمظفر اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے۔