ایک نیوز: پیر آف رانی پور کے گھروں میں 100 سے زائد بچیوں کو باندیاں بنا کررکھنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت مزید بچیاں اسد شاہ کی حویلی میں ابھی تک موجود ہیں جبکہ رانی پور کے دیگر پیروں کی حویلیوں میں سو سے زائد بچیوں کو باندی بنا کررکھا گیا ہے۔
فاطمہ قتل کیس کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے پیر اسد شاہ اور اس کے سہولتکار ڈاکٹر عبد الفتاح اور ایس ایچ او امیر چانگ کو گرفتار کروایا ہے جبکہ ایف آئی آر میں اسداللہ شاہ اور اس کی بیوی حنا شاہ عرف سونیا شاہ ولد فیاض شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
یادرہے یہ معصوم بچیاں مریدوں سے لے کر انہیں باندی کا اسٹیٹس دیا گیا ہے جبکہ مہذب دنیا میں اب غلام اور باندی کا کوئی تصور نہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروا کر دیگر حویلیوں میں باندی بنی سو سے زائد پھول جیسی معصوم بچیوں کو بھی بازیاب کرایا جائے.