مری: شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈولفن پولیس اہلکار معطل

Aug 17, 2023 | 15:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مری میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈولفن پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مری مال روڈ پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شہری پر تشدد کی شکایت سامنے آنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

سی پی او نے ایس پی صدر کو واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔اہلکاروں آصف، ہنزلہ، اسماعیل اور حسن کے خلاف یوم آزادی پر شہری پر تشدد کی شکایت سامنے آئی تھی۔اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ سزا دی جائے گی۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہےکہ تشدد ناقابل برداشت ہے جس کی کسی صورت کوئی گنجائش نہیں ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-17/news-1692267453-6487.mp4

مزیدخبریں