ایک نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
چیئرمین سینیٹ نے نگران وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے جواب میں نگران وزیرِاعظم نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امید ہے نگران حکومت عوامی امنگوں کے مطابق نہ صرف الیکشن کمیشن کی صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرے گی بلکہ ملکی معاشی ترقی کے سفر کو مزید تیز کرے گی۔
نگران وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران حکومت بھرپور کوشش کرے گی کہ اس مختصر عرصے میں عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترے۔ ملاقات میں سینیٹر دنیش کمار بھی موجود تھے۔