ایک نیوز: تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ مہموجوعہ میں جیٹھانی نے درانی کو چھری مار کر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح 7بجے موضع تھانہ کوٹلی لوہاراں کے موضع مہموجوعہ میں آسیہ بابر اور اقراء فصیل جو آپس میں درانی جٹھانی تھی ان کا جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران اقراء فصیل نے آسیہ بابر کو چھری کا وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
آسیہ بابر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں فوت ہو گئی،مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔