پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز سے محض 14 ماہ بعد شوہر نے راہیں جدا کرلیں

Aug 17, 2023 | 14:43 PM

ایک نیوز: پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز کی شادی محض 14 ماہ چل سکی۔ شوہر سام اصغری نے طلاق کےلئے کیس فائل کردیا۔

ٹی ایم زی کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ  سام اصغری نے 41 سالہ امریکی گلوکار اور نغمہ نگار برٹنی اسپیئر سے طلاق لینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سام اصغری نے برٹنی اسپیئرز پر دھوکا دینے اور بے وفائی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ 

دوسری طرف برٹنی اسپیئرز کا موقف ہے اس نے کوئی دھوکانہیں دیا باہمی تعلقات اب پریشان کن نہج پر پہنچ چکے تھے اور اب گزارا مشکل تھا اور حال ہی میں بچوں کوہوائی ریاست منتقلی کے بعد جبکہ وہ آتشزدگی کا بڑا حادثہ ہوچکا تھا۔ برٹنی اسپئیرز اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور جذباتی، جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

سام اصغری، جو فٹنس ٹرینر ہیں، نے 28 جولائی کو ان کی علیحدگی کی تاریخ کے طور پر کیس درج کیا ہے۔

یاد رہے رومانوی جوڑے کی پہلی ملاقات 2016 میں گلوکار کی سلمبر پارٹی میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی اور انہوں نے ڈیٹنگ شروع کی تھی۔

مزیدخبریں