ایک نیوز:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جڑانوالہ اور رانی پور میں ہونے والا حادثہ افسوس ناک ہے،رانی پور حادثے کو دبانے کی کوشش کی گئی،مگر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسا ہو نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانی پور میں ہونے والا حادثہ بھی افسوس ناک ہے،رانی پور حادثے کو دبانے کی کوشش کی گئی،مگر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسا ہو نہیں ہوسکا،پاکستان میں بہت سے مسائل ایک ساتھ چل رہے ہیں، پاکستان کی پوری عوام اس نظام کو چلانے والوں کے ہاتھوں یرغمال بن گئے ہیں،اس ملک کے حکمران عوام کے بارے میں سوچتے نہیں اور فیصلے کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جڑانوالہ میں بھی جو واقعہ ہوا وہ بھی قابل مذمت ہے،ہمارا دین جڑانوالہ واقعہ کی اجازت نہیں دیتا،کچھ مخصوص میڈیا نمائندوں کو لے جاکر ایسے مسائل کو ابھارا جاتا ہے،امریکہ اور بھارت میں ایسے واقعات ہوتے ہیں مگر بین الاقوامی سطح پر اواز نہیں اٹھتی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نےایک بارپھرپٹرول کی قیمت بڑھادی،پٹرول کی قیمتیں بڑھنےسےعوام پریشان ہوگئے،کسی کی بھی حکومت ہو،کام وہی کیاجاتاہے،ہمارا حکمران طبقہ اوربیوروکریٹ قربانی نہیں دیتے،اسٹیبلشمنٹ کوبھی عوام کےساتھ کھڑاہوناچاہئے،مہنگائی قوم کامسئلہ ہےتوقربانی کاآغازحکومت سےہوناچاہئے،حکمران طبقےکواپنی مراعات ختم کرناہوں گی،حکمران طبقہ مہنگی گاڑیوں میں مفت پٹرول استعمال کررہےہیں،مفت پٹرول بند ہونےسےدباؤبہت کم ہوجائےگا،نگراں وزیراعظم نےحلف لیتےہی قیمتیں بڑھادیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط مکمل کرنے کے ملک میں مہنگائی کردی جاتی ہو جو غلامی کی نشانی ہے،آئی ایم ایف حکمرانوں کو عیاشیوں کی اجازت نہیں دیتا یہ انکی اپنی غلطی ہے،ملک میں ٹیکس کا نظام ہے جس کے تحت عوام کو پابند کیا جاتا ہے،معیشت کی بدحالی کو صحیح کرنا عوام کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی بھی ذمہ داری ہے،حکمرانوں کو چاہیے کہ اپنے اخراجات کم کرکے عوام کے لیے آسانی پیدا کی جائے،آج اے سی اور ڈی سی کے پاس ایسی گاڑیاں موجود ہیں جو حکومتی کھاتے کا بہت پیٹرول استعمال کرتی ہیں،نگراں حکومت کے آتے ہی عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا ہے،نگراں وزیراعظم سے درخواست ہے حکمرانوں کے اخراجات کو کم کرکے عوام کو سہولت دیں،جو ٹیکس عوام پر لگایا جاتا ہے اس سے عوام پس رہی ہے،عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔اس مہنگائی کی وجہ سے عوام ملک چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کل مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی،ہم احتجاج پرامن کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام کا غصہ باہر نہ آئے،کل پھر اسٹریٹ کرمنلز نے ایک نوجوان کی جان چھین لی،اسٹریٹ کرمنلز کے حوالے سے جب سوال کیا جائے تو وزیر اعلیٰ سوال ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مین ہولز شہر میں حادثات کی وجہ بن رہے ہیں،حکمران کہتے ہیں نشے کے عادی افراد مین ہولز کے ڈھکن غائب کردیتے ہیں،سوال یہ ہے نشے کے عادی افراد شہر میں بڑھ کیوں رہے ہیں،واٹر بورڈ کا عملہ ہے کس لیے کسی کام کو مکمل طور پر کرنے کی صلاحیت نہیں،اس وقت تاریخ کی مضبوط ترین بلدیاتی حکومت ہے،اس بلدیاتی حکومت کی نمائندہ جماعت 15 سال سے حکومت میں ہے،بلدیاتی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہورہی ہے،میئر صاحب بتائیں جو انسانی جانیں نالوں میں ڈوب کر جارہی ہے انکا ذمہ دار کون ہے؟
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حب ڈیم اوور فلو کر رہا ہے، کراچی میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے،بلاول بھٹو اور زرداری کے لئے سندھ بھی تنگ ہو جائے گا،اب تمہیں جواب دینا ہوگا،یہ لوٹ مار کا نظام ختم ہوگا۔