ایک نیوز: ٹریفک وارڈن پر تشدد کرنے والے پنجاب پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کے ٹرینی سب انسپکٹر نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا جس پر ٹرینی سب انسپکٹر اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ٹریفک وارڈن نے ٹریفک کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو روکا جس پر موٹر سائیکل سوار زوہیب کو لائسنس سمیت دیگر کاغذات فراہم کرنے کا کہا لیکن موٹر سائیکل سوار زوہیب کاغذات فراہمی کے بجائے بدمعاشی پر اتر آیا۔کاغذات فراہم نہ کرنے پر ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل کو تھانہ لے جانے لگے تو زوہیب نے کال کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا۔ ساتھیوں میں پولیس کا ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ بھی شامل تھا۔
ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ نے آتے ہی ٹریفک وارڈنز پر تشدد شروع کر دیا, ٹریفک وارڈن خرم اور عمر کی وردی پھاڑ دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ٹرینی سب انسپکٹر کو ٹریفک وارڈن نے موقع پر قابو کر لیااور تھانہ مسلم ٹاؤن لے گئے۔ تشدد کرنے والے ٹرینی سب انسپکٹر عدنان شاہ اور زوہیب کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا گیا، دونوں ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔