حجرہ شاہ مقیم: ریسٹورنٹ پر جانے والا 10 من سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

حجرہ شاہ مقیم: ریسٹورنٹ پر جانے والا 10 من سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد

ایک نیوز: حجرہ شاہ مقیم میں سپیشل  برانچ کی نشاندھی پر دس من سے زائد مردہ برائلر مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا گیا، مردہ مرغیوں کومختلف ریسٹورنٹ پیزا پوائنٹ میں سپلائی کے لیے لیجایا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس نے مردہ برائلر مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا ہے ملزمان مردہ گوشت کو  رکشہ میں ڈال کر مختلف ریسٹورنٹ اور پیزا پوائنٹ پر سپلائی کے لیے لیجا رہے تھے۔ مردہ گوشت کا وزن 10 من سے زیادہ بتایا جا رہا ہے  پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-17/news-1692258846-5657.mp4