پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج،بکنگ آفسز بند کرنے کا فیصلہ

Aug 17, 2023 | 12:41 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پی آئی اے کے تمام بکنگ آفسز احتجاجا بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  سیکرٹری جنرل سی بی اے لاہور رانا کاشف کا کہنا ہےکہ 17 اگست کو پی ائی اے کے ملک بھر کے بکنگ آفسز احتجاجا دو گھنٹے کیلئے بند ہوں گے ۔پی آئی اے بکنگ آفسز  سہ پہر 3 بجے سے 5 بجے تک بند رکھیں جائیں گے ۔احتجاج کے دوران مسافروں کو ٹکٹس جاری نہیں کی جائیں گی۔

سیکرٹری جنرل سی بی اے لاہور رانا کاشف کاکہنا ہےکہ پی آئی اے کا احتجاج نجکاری اور ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں