ایک نیوز:افغانستان کے خلاف سری لنکا میں 22 اگست سے شیڈول سیریز کیلئے قومی ٹیم ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کرکٹرز کی روانگی 12 بجے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے طے تھی۔لاہور سے سری لنکا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، طیب طاہر سلمان آغا،سعود شکیل، وسیم جونیئر، فہیم اشرف، ایم رضوان، حارث روف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ شاداب خان کراچی سے کولمبو کے لیے اڑان بھریں گے جبکہ اسامہ میر انگلینڈ سے ٹیم کو کولمبو میں جوائن کرینگے۔لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان اور امام الحق سری لنکا میں ٹیم میں شامل ہوں گے، اسکواڈ 18 اگست کو ہمبنٹو ٹا میں اکٹھا ہوگا۔
Team #Pakistan departs for #SriLanka for 3 match ODI series against #Afghanistan. Shadab Khan will fly to Sri lanka from #Karachi, Usama Mir will join the team from UK and the players participating in Lanka Premier League will join the team in Hambantota.#PAKvAFG pic.twitter.com/XK7lDk8lpN
— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) August 17, 2023
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔افغانستان کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان میں دستیاب کرکٹرز کا کیمپ لاہور میں لگایا گیا جو تین روز کی ٹریننگ کے بعد ختم ہو گیا۔
خیال رہے کہ ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 27 اگست کو لاہور پہنچیں گی۔