پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا

ایک نیوز: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمہنگائی کا نیا طوفان آ گیا،اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے  لگیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  کراچی میں فی کلو آٹا 155 روپے، چینی 150 روپے کی ہو گئی،مختلف اقسام کے چاول 240 سے 480 روپے فی کلو ہو گئے،دال مونگ280 روپے، ماش 480اور چنے 240 روپے کےہو گئے۔

مہنگائی کی موجودہ لہرسے صارفین کے ساتھ دکاندار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔