جڑانوالہ،مسیحی املاک پر حملوں ،جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث 600 افراد نامزد،128 گرفتار

جڑانوالہ،مسیحی املاک پر حملوں ،جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث 600 افراد نامزد،128 گرفتار

ایک نیوز: جڑانوالہ میں مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ اور واقعات میں ملوث 600 افراد کیخلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ 128 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی آبادی پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور کار سرکار میں مداخلت جیسی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے 128 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  توہین مذہب کے معاملے پر توڑ پھوڑ اور مسیحی عبادتگاہوں کو جلانے کے الزامات میں پولیس نے دو مقدمات درج کیے ہیں،دونوں ایف آئی آرز میں امن کمیٹی کے مسلم رکن سمیت 42 افراد نامزد جبکہ 600 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی، مذہبی عبادتگاہوں کو نقصان پہنچانے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے جمعرات کو دونوں مقدمات اپنی مدعیت میں درج کیے ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ایک شخص نے مسجد میں سپیکر پر اعلان کیا کہ لوگ مسیحی بستی کے باہر چوک میں اکھٹے ہوں جس پر شہر اور گرد و نواح سے ٹولیوں کی صورت میں لوگ سینما چوک میں اکھٹے ہوگئے۔ ایک شخص نے مسجد میں سپیکر پر اعلان کیا کہ لوگ مسیحی بستی کے باہر چوک میں اکھٹے ہوں جس پر شہر اور گرد و نواح سے ٹولیوں کی صورت میں لوگ سینما چوک میں اکھٹے ہوگئے۔

پنجاب حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان میں امن کی فضا کا خراب کرنے کی منظم سازش تھی جس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

انسپیکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بی بی سی کی آسیہ انصر کو بتایا کہ مجموعی طور پر اس وقت شہر میں صورتحال پُرامن ہے اور جڑانوالہ میں رینجرز سمیت پولیس کے 3500 جوان امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 128 ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔سید علی ناصر رضوی نے نشتر کالونی کے علاقے یوحنا آباد چرچ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، ایس ڈی پی  اور ایس ایچ او  بھی موقع پر موجود تھے،

متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بارے بریفنگ دی،ڈی آئی جی آپریشنز نےافسران و جوانوں کو الرٹ ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا۔  ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوان اپنے گردو نواح مشکوک کارروائیوں پر نظر رکھیں۔