ایک نیوز: لاہور کے علاقے کاہنہ کاچھا چوک میں نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ سےموٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پردم توڑ گیا، فائرنگ سے قریبی دوکان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت اکبر علی ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہےجو باٹا پور کا رہائشی تھا ، مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ اور پل فیکٹری کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔