ایک نیوز: عدالت نے شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت دیگر کی 9 مئی کے متعدد مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبرتک توسیع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت دیگر کی 9 مئی کے متعدد مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی جبکہ فواد چوہدری نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی۔
ملزمان کی جانب سے برہان معظم ملک نے وکالت نامہ جمع کروادیا۔وکیل برہان معظم نے کہا کہ مجھے الزامات کی تفصیلات حاصل کرنی ہیں عدالت موقع فراہم کرے ۔
انسداد دہشت گردئی کے جج نے ریماکس دیے کہ نیا وکالت نامہ نئی تاریخ ۔عدالت نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کدھر ہیں؟ جس ہر وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری کا میڈیکل ہے انہیں آرتھو پیڈک کا مسئلہ ہے، جس وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے عدالت نےاستفسار کیا کہ کیا علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں موجود ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی دونوں خواتین کمرہ عدالت میں موجود ہیں،چئیر مین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان بھی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہوگئیں۔
عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دو مقدمات میں فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ، جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔