ایک نیوز: مقدمہ کی رنجش،یا پھر کوئی اور معاملہ،چونیاں میں سفاک ملزم کا 8سالہ بچے پر مبینہ تشدد،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ چونیاں میں پیش آیا جہاں ملزمان نے 8 سالہ معصوم بچے کو اُلٹا لٹکایا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چونیاں الہ آباد کے محلہ مسلم ٹاؤن میں نبیلہ نامی خاتون نے ملزم جان محمد پر زیادتی کا مقدمہ کیا درج کروایا تو ملزم آپے سے باہر ہو گیا،ملزم جان محمد 8 سالہ بچے طیب کو رسی سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کرتا رہا،جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ملزم نے بچے کو لٹکا کر تھپڑ اور مکے مارتا رہا، بچہ کی چیخ وپکار پرظالم نے ایک نہ سنی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ الہ آباد پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامزد 3 ملزمان سمیت 4 افراد کےخلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،مرکزی ملزم جان محمد عبوری ضمانت پر ہے،مدعیہ نبیلہ بی بی نے شادی نا کرنے کے رنج میں چند روز قبل ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کروایا تھا،ملزم جان محمد نے شادی سے دوبارہ انکار کیا تو ملزمہ نے پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کروا دی،نبیلہ 4 بچوں کی ماں ہے۔