وطن کو جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی محمد شکیل کو قوم کا سلام

Aug 17, 2023 | 11:14 AM

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام ، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن کی مٹی نے پکارا، ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لبیک کہا۔ سپاہی محمد شکیل بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے۔ جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

تفصیلات کے مطابق سپاہی محمد شکیل شہید 13 جولائی 2017 کو تربت ضلع کیچ ، میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور والدین چھوڑے۔ 

سپاہی محمد شکیل شہید کے اہل خانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی محمد شکیل شہید نے اس ملک کے لیے جان قربان کی، سپاہی محمد شکیل شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ان شرپسندوں نے کیا، اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے، یہ لوگ وہ کام کر گئے ہیں، جو دشمن بھی نہ کر سکا۔ 

شہید کی والدہ نے بتایا کہ سپاہی محمد شکیل شہید میرا بہت اچھا اور پیارا بیٹا تھا، مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کی والدہ ہوں، میں ایک شہید کی ماں ہوں اور جو جوان بارڈر پر صبح شام ہماری حفاظت پر مامور ہیں اللّٰہ ان کو کامیاب کرے۔ 

سپاہی محمد شکیل شہید کے بھائی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کو یاد دہانی کرائی جائے کہ پاک فوج کی وجہ سے آج ہمارا وطن قائم و دائم ہے۔ سپاہی محمد شکیل شہید وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

مزیدخبریں