پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Aug 17, 2023 | 11:08 AM

ایک نیوز: پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن کے وفد نے جناح ہاوٴس کا دورہ کیا۔ وفد نے جناح ہاوٴس کے سامنے کراٹے کے فن کا عملی مظاہرہ کر کے پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ وفد کیجانب سے 9 مئی کے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس اور دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی اور 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرتربیت بچوں نے جناح ہاوٴس کا دورہ کیا، وفد کی قیادت کراٹے ایسوسی ایشن کے ناظم نے کی، جشن آزادی کے موقع پر بچوں نے جناح ہاوٴس کے سامنے کراٹے کے فن کا عملی مظاہرہ کر کے پاکستان سے اپنی محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ 

بچوں نے 9 مئی کے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور دہشت گردی کی مذمت کی، وفد نے 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ کراٹے کے کھلاڑیوں نے ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیوں اور خدمات کو اپنے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ بچوں نے ملی نغموں کی صورت میں وطن عزیز سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ 

وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں اور آباوٴاجداد نے بے انتہا قربانیاں دینے کے بعد اس ملک کو حاصل کیا، اللہ ہمارے ملک کو قائم و دائم رکھے۔ ان کا موقف تھا کہ جناح ہاوٴس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، میں ارباب اختیار سے درخواست کرتا ہوں کہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے، جناح ہاوٴس قائد اعظم سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر تھا۔

مزیدخبریں