کیڈٹ کالج میمدگاٹ: تعلیم وترقی کی منازل میں پیش پیش

کیڈٹ کالج میمدگاٹ: تعلیم وترقی کی منازل میں پیش پیش
کیپشن: Cadet College Memdgat: A pioneer in education and development

ایک نیوز: خیبر پختونخوا تعلیم و ترقی کی منازل میں پیش پیش - کیڈٹ کالج میمد گاٹ ، مہمند کا قیام سال 2020 میں عمل میں لایا گیا۔ اب تک 97 کیڈٹس فارغ التحصیل ہو کر ملک کے نامور کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ 

کئی طلباء پاک فوج میں بھی کمیشن حاصل کر چکے، کیڈٹ کالج میں کیڈٹس کی موجودہ تعداد 500 تک پہنچ گئی۔

ضلع مہمند میں واقع کیڈٹ کالج میمد گاٹ اپنی نوعیت کا ایک منفرد ادارہ ہے، جو علاقہ کبھی دہشت گردی سے متاثر تھا۔ وہاں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی کاوشوں سے اب تعلیمی ادارے قائم ہو گئے ہیں۔ 

جن میں سے کیڈٹ کالج میمد گاٹ انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے، 2020 ء میں قائم کیڈٹ کالج سے 97 کیڈٹس فارغ التحصیل ہو کر پاکستان کے نامور کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کے سابق طلباء پاک فوج میں بھی کمیشن حاصل کر چکے ہیں۔ 

کیڈٹ کالج میمد گاٹ میں کیڈٹس کی موجودہ تعداد 500 ہے، جن میں پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخواہ سے بڑی تعداد میں طلباء زیورِ تعلیم وتربیت سے آراستہ ہیں، ضم شدہ اضلاع میں تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے قبائلی بچوں کے لئے ہر اینٹری میں 50 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 10 خصوصی سیٹیں شہداء کے بچوں کے لئے بھی مختص کی گئے ہیں۔ 

علاقہ میں کیڈٹ کالج کے قیام کے بعد بڑی تعداد میں قبائلی عوام اپنے بچوں کے داخلہ کیلئے پرعزم ہیں، مقامی لوگ تعلیم کی اعلیٰ سہولتوں مہیا کرنے پر پاک فوج کے شکرگزار اور معترف ہیں۔ جنہوں نے قربانیاں دے کر علاقہ میں امن و امان قائم کیا اور بہترین کیڈٹ کالج کا تحفہ دیا تاکہ صوبہ کے بچوں کا مستقبل تابناک قرار پا سکے۔