پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ یواےای، کمانڈنگ آفیسر کی میزبان حکام سے ملاقات

Aug 17, 2023 | 11:00 AM

ایک نیوز: پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دبئی بندرگاہ پہنچنے پر متحدہ عرب امارات کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نےمیزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس سیف پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

پی این ایس سیف کے اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 

مزیدخبریں