پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران معطل ،نوٹیفکیشن جاری

Aug 17, 2023 | 10:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کو معطل کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس کا مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔قومی کھیل کی بہتری کیلئےہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری حیدر حسین تھے۔

مزیدخبریں