ایک نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد نے خود سے منسوب جھوٹا بیان پھیلانے والے (ٹوئٹر) موجودہ ایکس اکاؤنٹ صارف پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر نواز نامی صارف نے کرکٹرافتخار احمد کے نام سے منسوب ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ 'جب بھی ہمارا بھارت کے خلاف میچ ہوتا ہے ، تو ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم گلی کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں'۔
افتخار احمد نے اس ٹوئٹ کا لنک اور اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اس بیان کی مکمل تردید کی۔قومی کرکٹر نے کہا 'مجھے اس بیان سے آگاہ کیا گیا ہے جو میں نےدیا ہی نہیں، کوئی بھی پیشہ ور کرکٹر ایسا بیان نہیں دے گا'۔
I’ve been made aware of this statement which I’ve never made. In fact, no professional cricketer will make such a statement. Please stop circulating false news & report this individual for spreading hate.@X @elonmusk please ban this account as people are misusing the blue tick. https://t.co/dmgDEfM9jp pic.twitter.com/fExqNRa9Zk
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) August 16, 2023
افتخار نے درخواست کی کہ اس قسم کی غلط اور جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ نفرت پھیلانے کے سبب اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔مڈل آرڈر بیٹر نے ایکس اور اس کے مالک ایلون مسک کو بھی ٹیگ کیا اور درخواست کی کہ برائے مہربانی اس اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ، بلیو ٹک کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
دوسری جانب نواز نامی اس اکاؤنٹ سے مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔