رضوانہ تشدد کیس: سول جج عاصم حفیظ کواوایس ڈی بنا دیا گیا

Aug 17, 2023 | 10:13 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کردیا ہے، عاصم حفیظ کو19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنےکی ہدایت کر دی گئی ۔

یاد رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جبکہ ان کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

24 جولائی کو جنرل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج 14 سالہ بچی رضوانہ پرتشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کہ ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کیڑے پڑ چکے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف کا شکار تھی۔

مزیدخبریں